لاہور ،15 ستمبر ( اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری شفقت اللہ مشتاق و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں ورلڈ بنک کے تحت جاری پرائڈ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے پرائڈ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔فوکل پرسن سیکرٹری کنسولیڈیشن میر حسن نے ورلڈ بنک کے تحت جاری پروگرام پر بریفنگ دی۔وفد نے کہا کہ ڈومیسٹک ریونیو سٹریجٹی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔
ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو میں تمام شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں،لینڈ ایکوزیشن قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، تمام تر ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے،پی ایل آر اے بورڈ آف ریونیو اور ایکسائز کے ڈیٹا کو آپس میں لنک کیا جائے گا، بورڈ آف ریونیو میں آڈٹ سسٹم کو مزید شفاف اور موثر بنا رہے ہیں۔ ای رجسٹریشن کا پراجیکٹ پنجاب میں فنکشنل ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ، سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور اینڈ سورس کو سہولت بنیادی ترجیح ہے، ہمارا بنیادی مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے پرائڈ پروگرام میں پیش رفت پر تسلی کا اظہار کیا ۔