لاہور،18ستمبر(اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہدائے پولیس کے اہلخانہ سے کیپیٹل سٹی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ پولس غازیوں کے علاوہ ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا تاکہ ملازمین اور انکے اہل خانہ کے مسائل فوری حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل بچوں کے لئے اسکالر شپ کا انتظام یقینی بنایا گیا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہ کہاہم ایک خاندان کی طرح ہیں آپکے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری رہے گا اور انکے مسائل بروقت حل ہونگے۔شہداء کے اہلخانہ نے سی سی پی او کے اقدام کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ آپ کاخیال رکھیں،شہداء اور غازی پولیس کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے والوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔