سکھر، 05 ستمبر (اے پی پی):سکھر کے مقتول صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان سات روزه جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیے گئے ۔
منگل کو سکھر پولیس نے شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل میں گرفتار تین سہولت کاروں بخش علی ، بابر اور منور مہر کو اے ٹی کورٹ میں پیش کیا ۔ ملزمان كو ڈی ایس پی سٹی انور شیخ کی نگرانی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے سات روزه جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزمان نے 13 اگست کو بیچ شہر جان محمد مہر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا۔