ضلع چنیوٹ میں تاجروں کی ہڑتال ناکام ،80 فیصد بازار اور مارکیٹں کھلی رہیں

8

چنیوٹ،02 ستمبر(اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں تاجروں کی ہڑتال مکمل طور ہر ناکام ہو گئی ہے،80 فیصد بازار اور مارکیٹں کھلی رہیں، تاجر دو حصوں میں بٹ گئے۔

 ہفتہ کے روز مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف ہرتال کی کال دی ہوئی تھی جس کو دکانداروں نے مسترد کرتے ہوئے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا۔شہر کے تمام تجارتی مراکز،بازار،مارکیٹں اور گلی محلوں کی دکانیں کھلی رہیں صرف مسلم بازار 80 فیصد بند رہا،باقی تمام چوک جتھوتھان،شاہی منڈی،ریلوے روڈ،سبزی و فروٹ منڈی، فیصل آباد،جھنگ،لاہور،سرگودھا روڈز بھی کھلے رہے۔