راولپنڈی ،1ستمبر (اے پی پی):فاطمہ جناح یونیورسٹی کے طلباء نے اٹک خرد پولیو پوائنٹ کا مطالعاتی دورہ کیا،طلباء نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ بچوں کو قطرے پلائے۔
اس موقع پر طلباء نے پولیو پوائنٹ پر موجود والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک جان لیوا مرض ہے یہ زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اٹک خرد پوائنٹ میں پولیو ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کر رہی ہیں۔
اس دوران طلباء نے والدین سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی بھرپور اپیل کی۔ والدین سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیئے، پولیو وائرس کا پھیلائو باعث تشویش ہے۔ پاکستان اورافغانستان دو ممالک ہیں جہاں ابھی بھی وائرس پایا جاتا ہے۔ طلباء نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں حصہ ڈالنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔