عید میلادالنبی ﷺ؛ گورنر ہاؤس لاہور میں خواتین کی پرنور محفل نور مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

9

لاہور، 28 ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم عائشہ بلیغ الرحمن کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں  خواتین کی  پرنور محفل نور مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ۔

 گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی جانیوالی محفل میلاد میں  طالبات کے علاوہ نامور نعت خواں نے  نعت رسول مقبولﷺ  پڑھ کرحضور سرور کائناتﷺ کی شان میں حدیہ عقیدت پیش کیا۔محفل میلاد مصطفی میں طالبات کے علاوہ معروف نعت خواں خواتین نے شان نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں نذرانہ عقیدت  پیش   کیا۔

نورِ مصطفیٰؐ ﷺ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمعروف اساتذہ نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے جس روز خالق کائنات نے حسن کائنات کو وجہ سے  کائنات بنا کر بھیجا،یہ وہ محفل ہے جہاں ہماری روح کو تقویت ملتی ہے، دل کو سکون ملتا ہے۔

  محفل مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں آقائے دو جہاں ﷺ ،سرور کونین کی عقیدت میں کلام اقبال بھی پڑھا گیا۔ محفل میلاد مصطفی  میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور ہدیہ نعت سے محظوظ ہوئیں ۔محفل میلاد مصطفی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کروائی گئی۔