قائداعظم کی 75ویں برسی پر “قائد کے پورٹریٹ” کے عنوان سے پینٹنگز نمائش منعقد

17

اسلام آباد،12 ستمبر(اے پی پی ):قائداعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی پر پی این سی اے میں “قائد کے پورٹریٹ” کے عنوان سے پینٹنگز کی نمائش منعقد کی گئی۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ نے  نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے  علیحدہ وطن حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت، انتھک محنت اور کرشماتی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔