قصور؛ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

5

 

قصور،25 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اوراسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے سرویلنس اور ڈینگی تدارک سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے محکمہ جات کی جواب طلبی کر لی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے سازگار ہے اس لئے ڈینگی تدارک کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے،فیلڈ میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں مزید متحرک ہو کرکام کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں سرپرائزوزٹ کر کے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں،ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لئیق چوہدری، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم، ڈی ایچ اوڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر، ڈپٹی ڈی ایچ اوز، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر ضلع کونسل سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔