شجاع آباد،05 ستمبر(اے پی پی): محمد سلیم شہید کے بڑے بھائی نے یوم دفاع کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ محمد سلیم شہید نے ملک وقوم کی خاطر جذبے کے ساتھ جان کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ محمد سلیم شہید چھوٹے اور سب سے لاڈلے بھائی تھے جنہوں نے 13 اگست 2009 ءمیں ملک وقوم کی خاطر جذبے کے ساتھ جان کی قربانی دی ، ہم اب بھی فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ وہ ملک وقوم کی خاطر شہید ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہماری بھی ضرورت پڑی تو ہم بھی حاضر ہیں، 6 ستمبر 1965ءکو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ، ہمارے نوجوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور بعد میں بھی ہمارے بھائی نے مقابلہ کیا اور میران شاہ کے مقام پر شہید ہوئے ہمیں ان پر اور اپنے باقی نوجوانوں پر بھی فخر ہے ۔