کوئٹہ ،11 ستمبر ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم اور لیوز کے میجر رسالدار پیر جان علیزئی نے لیوز فورس کے ساتھ چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے دومختلف گوداموں پرچھاپہ مار کر تقریباً 1300 سو کے قریب چینی کے تھیلے قبضے میں لے لیئے گئے ہیں اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ مستونگ کا کہنا ہے کہ چینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید کارروئیاں جاری رہیگی۔