ملتان؛ انسداد بجلی چوری کریک ڈاؤن،616 مقدمات درج،1کروڑ83 لاکھ کی ریکوری

8

ملتان،23ستمبر(اے پی پی ):ڈویژن میں انسداد بجلی چوری کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے،ابتک ضلع ملتان میں 616 مقدمات درج،1کروڑ83 لاکھ سے زائد روپے کی ریکوری کی گئی۔ ضلع خانیوال میں بجلی چوروں کیخلاف 205 مقدمات درج،6 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ضلع وہاڑی میں بجلی چوروں کیخلاف241 مقدمات درج، 8.87 ملین روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ضلع لودھراں میں 119 مقدمات درج،86 بجلی چور گرفتار،2.5 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

یہ بریفنگ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کو بجلی چوری کی روک تھام کے جائزہ اجلاس میں دی گئی۔ ڈویژنل نفاذ کمیٹی کے اجلاس میں سخت اقدامات اور مقدمات کی مکمل پیروی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ بجلی چوروں کا بجلی کنکشن منقطع کردیا جائے گا۔ میپکو کو بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس کی معاونت حاصل ہے۔ضلعی نفاذ کمیٹیاں مکمل فعال ہیں، واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز ، میپکو حکام، پراسیکیوٹرز ، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔