ملتان ، 21 ستمبر (اے پی پی ):میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری و ساری ہے ،بجلی چوری کر کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آپریشن وزیراعظم کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ 13 اضلاع میں ایک روز میں 182 بجلی چور پکڑے گئے ہیں اور اب تک مہم میں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 9ہزار 999 ہو گئی ہے اور ایک روز میں 150 مقدمات درج ہوئے، مجموعی تعداد 3 ہزار 462 ہو گئی ہیں ۔
پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن میں 249 بجلی چور سلاخوں کے پیچھے چلے گئے ہیں اور بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے کی مجموعی رقم 26 کروڑ 36 لاکھ روپے ہے ، مہم میں 43 ہزار 628 نادہندگان کے خلاف آپریشن میں وصولیاں 73 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں ہیں ۔سب سے زیادہ وصولیاں 38 ہزار 164 گھریلو صارفین سے کی گئیں ہیں اور 1235 کمرشل، 247 صنعتوں اور 2117 ٹیوب ویل صارفین سے سابقہ واجبات اور رننگ بلز وصول کئے گئے ہیں۔