ملتان ؛ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں گرفتاری اور2 لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزائیں ہو سکتی ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد

30

ملتان 21 ستمبر (اے پی پی): دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں ایف آئی آر کا اندراج،گرفتاری اور2 لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جوڈیشل واٹر اینڈ انوائنمنٹ کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے، اس لئے کاشتکار دھان کے مڈھوں کی تلفی کے سلسلے میں محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں۔

ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن دس  ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔  ٹھہرئی ہوئی ہوا میں موجود گیسوں کے ذرات مل کر سموگ کا روپ دھار لیتے ہیں، سموگ فضائی آلودگی کی وہ قسم ہے جو انسانوں، جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے۔