ملتان، 29 ستمبر (اے پی پی ):وزیر اعظم کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، میپکو ریجن میں ایک روز میں 143 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ا گیا ، تقریباًایک کروڑ روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 121بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔
مظفر گڑھ، بہاولنگر اور خانیوال سے 9بجلی چوروں کوموقع سے گرفتار کیاگیا۔اب تک مہم میں بجلی چوروں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی تعداد4924ہوگئی جن میں سے 3332افراد کو گرفتارکرکے حوالات بھیجاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپرعائد کردہ36کروڑ73لاکھ روپے جرمانے میں سے 12کروڑ68لاکھ روپے وصول کئے۔
28ستمبر کوملتان سرکل کی ٹیموں نے 17بجلی چوروں کو1708859روپے جرمانہ عائد کیا اور 6مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 26 صارفین کو1391000روپے جرمانہ عائد کیا اور26مقدمات کا اندراج ہوا۔وہاڑی سرکل میں 9 صارفین کو477194 روپے جرمانہ عائد کیا اور9مقدمات کا اندراج ہوا۔ بہاولپور سرکل میں 19صارفین کو1971786روپے جرمانہ عائد کیا اور19مقدمات کا اندراج ہوا۔ساہیوال سرکل میں 14صارفین کو1101142 روپے جرمانہ عائد کیا اور9 مقدمات درج ہوئے۔ رحیم یار خان سرکل میں 33صارفین کو1486911 روپے جرمانہ عائد اور33 مقدمات کا اندراج ہوا۔مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو502000 روپے جرمانہ عائد کیا اور5 مقدمات کا اندراج ہوئے جبکہ 3بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔بہاولنگر سرکل میں 5صارفین کو 585000 روپے جرمانہ عائد کیا اور5مقدمات کا اندراج ہوجبکہ ایک بجلی چور گرفتار ہوا۔ خانیوال سرکل میں 11صارفین کو665220 روپے جرمانہ عائد کیا اور7مقدمات کا اندراج ہواجبکہ5بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔