ہنگو؛ دو آبہ تھانے کی مسجد میں دو خود کش دھماکے ہوئے، ریسکیو آپریشن جاری، ڈپٹی کمشنر

12

 ہنگو ،29 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج دو آبہ تھانے کی مسجد میں دو خود کش دھماکے ہوئے ۔ ایک دھماکہ گیٹ پر ہوا ۔دھماکہ گیٹ پر ہونے کی وجہ سے نمازی جلد مسجد سے نکل گئے جس کے باعث شہید ہونے والوں کی تعدادکم ہے ،انہوں نے کہا کہ اب تک 3 شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عملہ اور ایمبولینسیں وقت پر پہنچ گئے  اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی جارہی ہے ۔