ملتان؛ جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر شہر میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز

14

ملتان، 22 ستمبر (اے پی پی ):جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر شہر میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عملے نے مساجد اور عبادت گاہوں کی دھلائی و سکریپنگ کی  اور جمعہ المبارک کے سلسلے میں جامعات اور مدارس روٹس پر بھی صفائی کرکے چونا چھڑکا گیا ہے۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر مظفر آباد روڈ پر بھی خصوصی صفائی آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔اس حوالےسے  سی ای او شاہد یعقوب نے کہا  مظفر آباد روڈ پر 200 ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل آپریشن میں 100 ورکرز، 2 سیکٹر افسر، 4ڈمپر ٹرک،2 لوڈر،6ٹرالیاں، ایک بلیڈ استعمال کیا گیا ہے جبکہ کمپنی عوامی مفاد میں نواحی علاقوں میں بھی خصوصی صفائی آپریشن کررہی ہے۔