ملتان؛ نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کی پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات ،32 پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے

18

 

ملتان، 12ستمبر  (اے پی پی):نگراں وزیر اعلی محسن نقوی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی،32 پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے اور شہدا کی فیملیز سے پلاٹ کی ملکیتی اور ٹرانسفر فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں ، سرحدوں  اور ہمارے گھروں کی حفاظت کرنے والے شہدا ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں ،  پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کی بیخ کنی کے لئے بڑی دلیری کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے شہدا کی فیملیز کو دلاسہ دیا ۔ آئی جی پولیس نے پنجاب پولیس کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب، کمشنر ملتان، آر پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملتان کے کمشنر، آرپی او، سی پی او، ڈی سی اور ڈی جی ایم ڈی اے بھی تقریب میں موجودتھے۔