ملتان،26 ستمبر(اے پی پی ):پی ایچ اے ملتان نے گرین بیلٹس اور پارکوں کی لینڈ سکیپنگ اور صفائی کے لیئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے،گل داؤدی کی نمائش کے لیئے برپور تیاریوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں،پارکوں میں واش رومز کی فوری مرمت اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے ڈائریکٹر ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ بھی موجود تھے۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پر لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری میں بہتری لائی جائے اور گل داؤدی کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا جس کے لیئے تیاریوں بھرپور انداز سے جاری ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ پارکوں میں واش رومز کی صفائی اور تزئین و آرائش کے لیئے مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں،جس پر جلد عمل درآمد ہوگا،شاہ شمس پارک کی سیوریج لائن کا کام بھی جاری ہے ۔
ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ گرین بیلٹس پر بھرپور شجرکاری کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے، شہر کو گرین کرنے کے لیئے پی ایچ اے ملتان پُر عزم ہے۔