ملتان،02ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں کی انسپکشن کا حکم دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈینگی،سموگ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو سموگ اور ڈینگی کے خلاف بھی عملی اقدامات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالنے کا ٹاسک دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا ملنے پر درجنوں عمارات اور پلازوں کو سربمہر کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ اور سیوریج کی صفائی کیلئے موثر مہم چلائی جائے۔