ملتان؛ گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول میں یوم دفاع کے سلسلے میں تقاریری مقابلے کا انعقاد

24

ملتان، 05 ستمبر (اے پی پی ): گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری ایجو کیشن ملتان شیخ محمد رفیق تھے ۔

تقریب سے  خطاب میں شیخ محمد رفیق نے کہاکہ دفاع پاکستان ہماری زندگیوں میں اہمیت کا حامل ہے، ہمارے شہداءنے اپنے خون کا قیمتی نذرانہ استحکام پاکستان کےلئے نچھاور کر دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج کے دور میں جذبہ اور ولولہ کو توانا رکھیں۔

اس موقع پرپرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان میں یوم دفاع کے حوالے سے شعور آگہی بیدار کرنا ضروری ہے تاکہ ان میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہو وطن کی نظریاتی اور جغرافیاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کیساتھ ساتھ ہم سب کا نصب العین ہونا چاہئے ۔

تقریری مقابلوں میں طلبا شاہ زیب ، محمد انصر ، محمد سبحان ودیگر طلبہ نےحصہ لیا اورملی نغمے پیش کیے تقریب کے اختتام پر قاری محمد غلام حبیب سعیدی نے ملک اور شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا کرائی ۔ تقریب میں پرفہیم اختر سمرا ، امام الدین ، نذر محمد، محمدعاقل ، مظفر لطیف ، فہم قریشی ، سعید زاہد ، قاری غلام حبیب سعیدی ، صابر شکور ، رانا محمدا نورودیگر شریک تھے ۔