ملتان ؛پی ای این کا یوم دفاع اور علی گڑھ ہائی سکول میں اندراج مہم کے آغاز کیلئے میگا ایونٹ کا انعقاد

5

 ملتان،06 ستمبر(اے پی پی): پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک پی ین نے یوم دفاع کو منانے اور علی گڑھ

اسکول ملتان میں اندراج مہم کا آغاز کرنے کے لیے ایک میگا ایونٹ کا اہتمام کی

 یوم دفاع پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے پاکستان میں ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے 1965ء میں اسی دن دشمن بھارت نے اپنی فوجیں اتاریں اور بغیر کسی وارننگ یا اعلان جنگ کے بین الاقوامی سرحد پار سے پاکستان پر حملہ کر دیا، یہ وہ وقت تھا جب نہ صرف ہمارے بہادر سپاہی بلکہ پوری قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے ایک مربوط یونٹ کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کو ہر محاذ پر شکست دی، دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کا مسئلہ حل طلب تھا اور اب بھی ہے ۔ دونوں ملکوں سے بہت سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے ہتھیار استعمال ہوئے۔

 بالآخر 6 ستمبر کو اقوام متحدہ کی حمایت سے یہ جنگ ختم ہوئی۔ 6 ستمبر کے دن کا آغاز پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوتا ہے، ہم سب کو اپنی طاقتور اور محافظ مسلح افواج کے آئینی کردار پر فخر ہونا چاہیے۔ ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن ہم بیرونی خطرات سے محفوظ ہیں۔پاک فوج کو دنیا بھر میں بہت سے لوگ ایشیا کی مضبوط ترین فوجی طاقتوں میں سے ایک سمجھتے ہیں ۔ ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جیسا کہ ہم اتنے برسوں بعد بھی اپنے سابقہ جنگی ہیروز کا احترام کرتے ہیں ۔

پی ای این نے علی گڑھ ہائی اسکول کے طلباءکو ایک پلیٹ فارم دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور بہادری کے جذبے کو زندہ کرنے کے لیے ٹیبلوز، نظمیں، تقریریں اور اسکٹس پیش کریں ۔