یوم دفاع  پرفوجی فاونڈیشن سکول کی طلباءو طالبات کے مابین فائر شوٹنگ کا عملی مظاہرہ

23

کوئٹہ 06 ستمبر(اے پی پی): 6ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے ایف سی نارتھ بلوچستان کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ایلمنٹری، فوجی فاونڈیشن سکول کی طلباءو طالبات کے مابین فائر شوٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ کی ایکبڑی تعداد نے شرکت کی جہاں انہوں نے ایف سی نارتھ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ایلمنٹری, فوجی فاونڈیشن سکول کی طلباءو طالبات نے فائرنگ رینج پر نشانہ بازی میں حصہ لیا اس موقع پر میزبان ادارے کے حکام کو طلبہ کو دفاعی فائر سے متعلق آگاہی دی اور چھوٹے ہتھیاروں سے دفاعی تربیت سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی تعلیمی اداروں کے طلبہ نے اس مثبت سرگرمی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس معلومات پر مبنی اہم پیش رفت قرار دیا اور بحالی امن کے لئے ایف سی کو کوششوں کو سراہا۔