ملتان ؛ اندرونی لوہاری گیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

10

ملتان،02 ستمبر(اے پی پی): اندرونی لوہاری گیٹ میں کپڑے کی 2 دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو ایمبولینس  اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوائی گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کپڑے کی 2 دکانوں میں آگ لگی ہے  جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور قریبی دکانوں اور علاقہ مکینوں کو آگ سے محفوظ رکھا۔