ملتان، 01 ستمبر (اے پی پی ): گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا آغاز قرآن خوانی و دعائے بلندی درجات بلند شہیداں پاکستان سے کیا جبکہ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی ،دعا اور واک میں اساتذہ اور طلباء نے حصہ لیا۔طلباء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور شہداء وطن کو سلام کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی ،امام الدین، نزر محمد، محمد عاقل خان، صابر ندیم، قاری غلام حبیب سعیدی، ڈاکٹر اقبال خان، شیخ جاوید اقبال، رانا انور، زاہدہ انور، سعید زاہد و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اساتذہ پاکستان کی نظریاتی اور افواج پاکستان اور پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی آمین اور محافظ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر ہر محب وطن پاکستانی فخر کرتا ہے اور عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ افواج پاکستان کا شمار دنیا کے بہترین پیشہ ورانہ افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ستمبر کو سکول میں طلباء کے درمیان ملی نغموں اور ملی ترانوں کا مقابلہ جات ہونگے۔