منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی عاصم کھچی کا کراچی بیورو کا دورہ

30

کراچی،24ستمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان محمد عاصم کھچی نے اتوار کو اے پی پی کراچی بیورو کا دورہ کیا اور بیورو چیف عبداللہ سروہی اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیورو چیف عبداللہ سروہی نے ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی کا اے پی پی کراچی بیورو کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ایم ڈی اے پی پی نے  کراچی بیورو کے نیوز، ویڈیو نیوز، آئی ٹی، فوٹو سروس، ایڈمن اور اکاؤنٹس سیکشن کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں متعلقہ سیکشنز کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی اور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کراچی مسز ارم تنویر کو گلدستے اور اجرک کے روایتی تحائف بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر سینئر انجینئر اے پی پی ضیاء اللہ بھٹو اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔