موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کو نصاب میں شامل کیا جائے ؛شرکاء

27

کراچی، 21 ستمبر (اے پی پی): ورکشاپ کے شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کو نصاب میں شامل کرنے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان صلاحیت اور ہم آہنگی پیدا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی اور مالی وسائل جمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے  تعاون  سے جمعرات کو یہاں ورکشاپ بعنوان ‘تعلیم، تربیت، اور موسمیاتی تبدیلی پر عوامی آگاہی’کا  انعقاد کیا  گیا۔ورکشاپ میں مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے نمائندوں، قومی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی کے کارکنان، میڈیا پرسنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔