میرپورخاص؛گاڑی سے 22 کٹےسفینہ گٹکے کی پڑیاں بر آمد، 2 ملزمان گرفتار

11

میرپورخاص،17ستمبر ( اے پی پی): ایس ایس پی عادل میمن کی ہدایات پر انچارج سی آئی اے پولیس  عنایت زرداری نے کوٹ غلام محمد پولیس اسٹیشن کی حدود  میر خالد کی لانڈہی  میں  رات گئے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرگاڑی  سے 22 کٹے (ایک لاکھ 21  ہزار ) سفینہ گٹکے کی پڑیاں بر آمد کرکے   بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے  رہائشی عبدالوحید بروہی  اور نوشکی  کے رہائشی عامر خان بروپی کو گرفتار کرکے  کلٹس گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے ، اور  ملزمانا  کیخلاف  مقدمہ کوٹ غلام محمد پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔