میرپورخاص،12 ستمبر(اے پی پی):پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔پوسٹ آفس چوک اسٹیشن روڈ بلدیہ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈی ایس پی منظور لکھی اور ٹریفک سارجنٹ حیدر کی سربراہی میں پمفلٹس تقسیم کیئے جس میں بتایا گیا کہ زیادہ تر حادثات بے توجہی اور لوڈنگ اورتیز رفتاری سے ہوتے ہیں،موٹر سائکل چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا، کمسن بچوں کی ڈرائیونگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، دوران سفر ڈرائیور موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں، پیدل چلنے والوں کا خیال کریں اور بتایا گیا کہ گاڑی کی غلط پارکنگ پر پابندی ہے اور گاڑیوں پر فینسی لائٹنگ اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی خلاف ورزی کرنے ہر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔