میرپورخاص کو15 اکتوبر 2023 سے لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے گا،چیف حیسکو مظفر علی عباسی

5

میرپورخاص، 20 ستمبر(اے پی پی): چیف حیسکو مظفر علی عباسی نے کہا کہ 15 اکتوبر 2023 سے میرپورخاص شہر کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے گا۔یہ  بات چیف حیسکو مظفر علی عباسی نے کمشنر آفس میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کے زیرصدارت اجلاس میں کیا۔

حیسکو چیف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میرپورخاص اور حیسکو کی جانب سے میرپورخاص شہر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے، بجلی چوری کی روک تھام،بجلی کے بل کی آدائیگی کو یقینی بنانے کی شہریوں کو اپیل اور اپنی  جانب سے  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حیسکو کی جانب سے میرپورخاص میں بجلی کی مسائل کے حل اور سہولیات کے لیے  کسٹمر کئیر سینڑز ، ون ونڈو کئیر سینٹر اور موبائل ونڈو کئیر سینٹر بھی قائم ہوں گے اس ضمن میں عوام کی بجلی کی شکایات اور مسائل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ  بجلی کی چوری کی روک تھام ، بقایاجات کی ادائیگی اور درپیش مسائل  حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور حیسکو سے تعاون کریں۔

 حیسکو چیف نے کہا کہ میرپورخاص شہر میں بجلی کے بل کے ادائیگی کی وصولی  60فیصد ہے جبکہ لائن لاسز 40 فیصد ہے اور کہاکہ

عمرکوٹ، مٹھی،کنری اور ڈگری میں بجلی کے بل کے ادائیگی کی وصولی کا تناسب 95 فیصد ہے .چوری کی روک تھام، بجلی کے بل کے  ادائیگی کو یقینی بنانے کی شہریوں کو اپیل اور اپنی  جانب سے  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 کمشنر فیصل عقیلی نے کہا کہ میرپورخاص شہر کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جانا میرپورخاص شہریوں کے لیے خوشی کی بات ہے انہوں نے بجلی صارفین کومشورہ دیا ہے کہ حیسکو اور ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں بجلی کی چوری سے گریز کریں بروقت بل اداکریں تاکہ بجلی کی فراہمی بلاتعطل فراہم کی جاسکے۔

اجلاس میں بورڈ آف چئیرمین حیسکو شیخ جمیل گل، ممبر شبیر سولنگی، سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو میرپورخاص منظور علی مگسی، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود ، مئیر عبدالرؤف غوری ، میونسپل کمشنر رفیق سیھڑ ، اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسين کانیہو ں بھی موجود تھے۔