نوشہرہ ورکاں؛ جٹ برادری کے رہنما چوہدری محمد منشا باٹھ کا پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

44

نوشہرہ ورکاں، 02 ستمبر(اے پی پی):محلہ گاہڑی کی بزرگ شخصیت سابق ناظم یونین کونسل، جٹ برادری کے رہنما چوہدری محمد منشا باٹھ نے اپنے خاندان کے افراد سمیت  پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ( ن) کے ساتھ سیاسی وابستگی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں چوہدری محمد منشا باٹھ کے ڈیرہ پر ایک بڑا اکٹھ ہوا جس میں شہر اور علاقہ بھر سے مسلم لیگ ن کے ورکر و رہنما سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،مظہر قیوم ناہرا،اظہر قیوم ناہرا کے ہمراہ چوہدری محمد منشا باٹھ موجود تھے  اور ایک بڑے مجمع میں چوہدری محمد منشا باٹھ نے مسلم لیگ ن کی حمایت اور ناہرا برادران کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔

اس موقع انکے رشتہ داروں و  خاندان کے ارکان اور محلہ گاہڑی کے سپوٹرز بھی موجود تھے جن کے لیے پر تکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا اپنے بھائیوں اور سپوٹروں کے ہمراہ گاہڑی چوہدری محمد منشا کے ڈیرہ پر پہنچے تو باٹھ خاندان  نے انکا شاندار استقبال کیا اور ناہرا برادران نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اپنے گھر آئے ہیں اور باٹھ خاندان  جو کہ انکی اپنا خاندان  ہے انکی طرف سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔