نوشہرہ ورکاں؛ خاتون سمیت متعدد بجلی چور پکڑ لیے گئے

26

 

نوشہرہ ورکاں، 16 ستمبر(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں کے گردونواح میں خاتون سمیت متعدد بجلی چور پکڑ لیے گئے ہیں۔

 ایکسئین گیپکو محسن علی کی سربراہی میں سب ڈویژنز گیپکو سرویلنس ٹیمز نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران ساکن متہ ورکاں کی ایک خاتون سمیت صغیر احمد ساکن چک سادو،فیصل ریاست ساکن مٹوبھائی ،محمداسلم ساکن باغوالہ،اظہر اقبال،یعقوب ساکن ساہوکے،محمدمبشر ساکن کڑیال روڈ اور صابر علی ساکن منگوکی ورکاں براہ راست کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، تمام ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔