نوشہرہ ورکاں؛ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

27

 

 

نوشہرہ ورکاں، 16 ستمبر (اے پی پی):قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی  زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پرنسپل  مریم مصطفے، اقبال صدیق سدھو، محمد مشتاق، فاروق احمد کھارا، شعیب شاہ اور محمد امین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف چوہدری، اسپیشل ایجوکیشن سینٹر خطیب احمد، میاں عمران شوکت اور شہزادہ رفیق نے شرکت کی۔

اجلاس میں سکول کی زیر تعمیر بلڈنگ کی جلد از جلد تکمیل اور فنڈز کے حصول بارے لائحہ عمل بنایا گیا  اور  بتایا گیا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں کل سے سکول کے احاطہ میں پانچ سو سے زائد پھلوں اور پھولوں کے پودے لگائے جائیں گے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے جماعت نہم بورڈ کے امتحانی نتائج میں سکول کی بہترین کارکردگی پر پرنسپل مریم مصطفے، طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی گئی۔