نوشہرہ ورکاں؛ پولیو سے بچاؤ کیلئے دو قطرے پلانے سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتاہے، اسسٹنٹ کمشنر

26

نوشہرہ ورکاں، 30 ستمبر (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر  نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کیلئے دو قطرے پلانے سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتاہے، اس لئے ہر شہری اپنے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے لازمی پلائیں۔

 ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں پولیومہم کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بھر میں 1لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔جس کیلئے 3سو 91ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گیں،جن میں 3سو56 موبائل ٹیمیں،ہربنیادی مرکز صحت، آرایچ سی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی فیکس ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ 8ٹرانزٹ پوائنٹ بھی شامل ہیں۔25ایریا انچارج ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔بھٹہ جات پر رہنے والے خاندان اور خانہ بدوش بھی ہمارا فوکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزمیل اپنے مرکز کے سرکاری اورپرائیویٹ سکولز میں بچوں کو قطرے پلوانے کے ذمہ دار ہونگے۔ اساتذہ، تاجر، علماء،صحافی و دیگر مکتبہ فکر کے افراد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جاسکے۔