نوشہرہ ورکاں؛ گیپکو پاور کمپنی کے 142 افسران کے تبادلے

13

 

نوشہرہ ورکاں، 11 ستمبر(اے پی پی): نگران حکومت کے فیصلے سے پورے ملک میں پاور کمپنیوں میں تقرر و تبادلے ہوئےاور گوجرانوالہ ریجن میں گیپکو  پاور کمپنی میں 142 افسران کے تبادلوں کے بعد نئے آڈرز کے تحت ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں میں ایکسین گیپکو محسن علی ، آر او حفیظ اللہ باجوہ ،ایس ڈی او نوشہرہ ون مبشر حسین ،ایس ڈی او ٹو سکندر ریاض ،ایس ڈی او تتلے عالی فہد حسین ،ایس ڈی او نوکھر رئیس الرحمان  نے اپنے اپنے دفاتروں میں چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے اور ایکسین گیپکو محسن علی اور آر او حفیظ اللہ باجوہ کا کہنا ہے کہ نوکری شفاف ہو گی اور بجلی صارفین کے لیے ہر ممکن سہولتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔