نوشہرہ ورکاں؛ یوم دفاع پر  نجی سکول میں  تقریب ،پرچم کشائی کی گئی

10

نوشہرہ ورکاں،06 ستمبر (اے پی پی):  یوم دفاع کے موقع پر  نجی سکول میں  شہداء مسلح افواج کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔قومی پرچم بلند کرنے کے ساتھ قومی ترانہ بھی بجایا گیا جبکہ طلباء کیجانب سے آرمی پریڈ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

 پرنسپل نجی سکول طارق  محمود گجر اور سٹاف نے مدعو مہمانوں ڈاکٹر عرفان ریاض اور دیگر  کو خوش آمدید کیا اور ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی گئی۔