نوشہرہ ورکاں، 05 ستمبر( اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شفاعت علی کا ضلع گوجرانوالہ میں ‘‘ اب گاؤں چمکیں گے ’’ کے حوالے سے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ شفاعت علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سطح پر ‘‘ اب گاؤں چمکیں گے ’’ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے یونین کونسل سطح پر ہر ملازم کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے محنت کرنا ہو گی اور صحت صفائی کے لیے کامیاب پروگرام ثابت کرنا ہے۔
انہوں نے کامونکی ،گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ ، وزیر آباد ،کی متعدد یونین کونسلوں میں دورہ کے دوران گلیوں بازاروں کی صفائی اور کوڑا ڈمپینگ پوائنٹ چیک کرنے کے بعد شیخپورہ روڈ پر واقع تحصیل نوشہرہ ورکاں کی یونین کونسل مجو چک کا دورہ کیاجہاں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نخبہ صبغت اللہ اور دیگر سٹاف نے انکا شاندار استقبال کیا۔
انہوں نے یونین کونسل مجو چک کے گلی محلوں میں صفائی چیک کے دوران ماحول کو صاف ستھرا دیکھ کر اور مختصر وقت میں ‘‘ اب گاؤں چمکیں گے ’’ تقریب شایان شان سجانے پر نخبہ و سیکرٹریز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ‘‘ اب گاؤں چمکیں گے ’’ کا آغاز اچھا ملا ہے ۔
قمر ذیشان ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ، سید نجم ذوالقرنین ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ بھی مجو چک یونین کونسل تقریب میں شریک تھے ۔