اسلام آباد،26ستمبر (اے پی پی): نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے روٹس انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے زیر اہتمام ہائی ایچیورز ایوارڈز کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو مبارکباددی اور کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان طالب علموں نے اپنی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے،طالب علموں کے اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کامیاب ہونے والے طالب علموں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔