نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کا ریلوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کراچی۔پپری فریٹ کاریڈور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ

5

لاہور،22 ستمبر(اے پی پی): نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور کراچی۔پپری فریٹ کاریڈور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ لی، منصوبے کے مختلف آپشنز اور تکنیکی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اکتوبر میں بڈنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا اور31 دسمبر تک معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیر ریلوے کو مال گاڑیوں سے آمدن بڑھانے کا بزنس پلان بھی پیش کیا گیا۔وزیر ریلوے نے گاڑیوں سے مال اتارنے کے مقامات بڑھانے کیلئے رپورٹ مانگ لی اور ریلوے کے زیر انتظام ہسپتالوں کی خدمات آؤٹ سورس کرنے پر اپ ڈیٹ لی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کے تمام ہسپتال مرحلہ وار پبلک کے لیے کھولے جائیں گے۔

اس موقع پر لاہور ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔