وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات

36

نیویارک،19ستمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق نیویارک میں دونوں ملکوں کے وزراءخارجہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔