پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ مناسلو سر کرلیا

24

اسلام آباد، 20ستمبر(اے پی پی ):پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز،شہروز نے دنیا کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ مناسلو سر کرلیا، نیپال میں واقع مناسلو پہاڑ 8163 میٹر بلند اور دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

شہروز 8000 میٹر سے بلند 12 چوٹیوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، کنچنجنگا، ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کر چکے ہیں۔شہروز کے ٹو اور براڈ پیک سر کرنے والے کم عمر ترین گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔