پاکستان والی بال ٹیم نے 19ویں ایشین گیمز  میں اپنا پہلا  میچ منگولیا سے جیت لیا

17

اسلام آباد،19ستمبر  (اے پی پی):پاکستان نے ایشین گیمز کے والی بال کے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ پاکستان کی والی بال ٹیم نے منگولیا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔ چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے منگولیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان کی فتح کا سکور 17-25، 19-25 اور 20-25 رہا۔