اسلام آباد،05ستمبر(اے پی پی ): نگراں وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی شاہ نے کہا ہے کہ پاک چین سیاحتی سال 2023 کی تقریبات ملک کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے سفر کو مزید بڑھانے کی راہ ہموار کرے گی۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے تعاون سے خیبر کی پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اور چائنا سیاحتی سال 2023 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دوست ملک چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے زیادہ مضبوط ، سمندروں سے گہرا اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جب کہ پاکستان نے اپنے چینی دوستوں کو ملک میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کیا۔
سید وصی شاہ نے کہا کہ چین، قدیم روایات اور جدید عجائبات کی سرزمین طویل عرصے سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں 1.4 بلین سے زیادہ آبادی کے ساتھ، چینی شہریوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کیا۔