پتوکی؛تیز بارش سے خانوالا چک نمبر 11 میں سیوریج کا نالہ اکھڑ گیا، گندہ پانی بنیادی مرکز صحت میں داخل

66

پتوکی ، 24 ستمبر (اے پی پی ): پتوکی  میں واقع حسین خانوالا چک نمبر 11 میں سیوریج کا نالہ اکھڑ گیا ،بارش اور سیوریج کا گندہ پانی بنیادی مرکز صحت میں داخل  ہو گیا ہے، علاقہ مكینوں نے گندے پانی سے بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ  ظاہر کیا ہے اور نگران وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیكرٹری پنجاب ،وزیر صحت سے فوری طورپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔