پتوکی، 24ستمبر(اے پی پی): بونگہ بلوچاں میں فالکن سٹی کے قریب نہر کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے۔ نہری بند ٹوٹنے سے پانی قریبی فصلوں میں داخل ہونے لگا ہے۔ متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہری پانی روکنے اور پلاسٹک تھیلوں میں مٹی بھر کے حفاظتی بند لگانے میں مصروف ہیں۔