پشین،15 ستمبر(اے پی پی): لیویز تھانہ سرانان نے چمن کوئٹہ شاہراہ پر ناکہ لگا کر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 37 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر ارسلان چوہدری کی ہدایت پر لیویز تھانہ سرانان نے کارروائی کرتے ہوئے میجر نصیب اللہ خان ، لیویز نفری کے ہمراہ چمن کوئٹہ روڈ پر ناکہ لگاکر مشکوک گاڑی کو روکا جس کے خفیہ خانوں سے 37 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔مشکوک گاڑی کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور محمد نعیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے اور مزید تفتیش لیویز فورس سرانان کررہی ہے ۔