اوکاڑہ،24 ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی کاوش کے نتیجے میں ضلع اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے پنجاب حکومت نے علاقہ بائیس ٹو ایل کے قریب 361 کنال 12 مرلے مختص کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے ۔
میڈیکل کالج کی تعمیر سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔میڈیکل کالج کے قیام سے علاقے میں صحت کی جدید سہولیات دستیاب ہونگی۔میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلہ میں زمین کی منتقلی کا مسئلہ عرصہ دراز سے رکا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق فنڈز ریلیز ہوتے ہی کالج کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔