پیرمحل؛آئل ٹینکر وہیل شافٹ ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا

9

پیرمحل، 20 ستمبر(اے پی پی): آئل ٹینکر وہیل شافٹ ٹوٹنے کے باعث تھانہ چٹیانہ کی حدود 327 گ ب کے قریب الٹ گیا۔آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر  پارکو آئل موجود ہے۔

آئل ٹینکر مظفرگڑھ سے فیصل آباد فرنس آئل لے کرجارہا تھا،ریلوے پھاٹک سے کراس کرتے ہوئے ٹینکر کا وہیل شافٹ ٹوٹ گیا جس کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا۔پیٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔