لاہور، 05 ستمبر ( اےپی پی): میجر عارف حمید نے 1965 میں لڑی جانے والی جنگ کے بارے میں اے پی پی کو بتایا ہے کہ وہ اس جنگ میں وادی سکیسر میں تعینات تھے جہاں ان کی ڈیوٹی بھارت سے آنے والے لڑاکا طیارے کی نگرانی کرنا تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں فوج میں بہت جوش و خروش تھا جس کی وجہ سے کئی بھارتی علاقے پاک فوج کے قبضے میں آئے اور پاکستان کے بہادر عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ تھے۔