پنڈی بھٹیاں،02ستمبر(اے پی پی):پی پی 71 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عون انتصار بھٹی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے وڈیو بیان میں سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عون انتصار بھٹی نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ والوں کا ساتھ نہیں دے سکتا ،پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں اور کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔