چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں رہائش پذیر بچوں کے لئے دستکاری سنٹر کا افتتاح

42

ملتان، 2 ستمبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں رہائش پذیر بچوں کے لئے دستکاری سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا راؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے بچوں اور آفیسرز کے ہمراہ دستکاری سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے اور کہا دستکاری سنٹر میں بچوں کو اڈا ورک پر نقشی دبکی کا کام سکھایا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ چئیر پرسن سارہ احمد کے وژن کے مطابق دستکاری سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور کہا دستکاری سنٹر کے قیام کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ہنر مند بنانا ہے اور انہوں نے کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر 60 سے زائد بچے دستکاری سنٹر سے مستفید ہونگے اور کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنا رہے ہیں اور کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا سلوگن “ہنر سکھائیں مستقبل بنائیں” “ہنر مند بچہ ہنر مند پاکستان”